حیدرآباد۔27۔جنوری(اعتماد نیوز)آج ایوان اسمبلی دونوں علاقوں کے ارکان کے نعروں سے گونج اٹھا۔چنانچہ آج اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی تلنگانہ کے وزرا اور کانگریس ارکان اسمبلی نے وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی کی جانب سے تلنگانہ مسودہ بل کو مسترد کردینے سے متعلق نوٹس جاری کرنے کے خلاف احتجاج
کیا۔انہوں نے اسپیکر سے اس نوٹس کو مسترد کردینے کا مطالبہ کیا۔ چنانچہ تلنگانہ کے ارکان کے نعروں کے خلاف سیما آندھرا کے ارکان اسمبلی نے جوابی نعرے بازی کی۔اسپیکر اسمبلی نے بار بار دونوں علاقوں کے ارکان سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی۔تاہم انہوں نے اجلاس کو کل تک کے لئے ملتوی کردیا۔ اس سے قبل انہوں نے اجلاس کو دو مرتبہ ملتوی کردیا۔